www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

010646
وینزوئیلا کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایران کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر شدید رد عمل نے امریکا کو بعد کے عدم استحکام کرنے والے اقدامات سے باز رکھا۔
وینزوئیلا کے وزیر خارجہ نے منگل کے روز تھران میں ایک پریس کانفرس میں کھا کہ اگر ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا دندان شکن جواب دینے کے لئے عراق میں امریکا کی چھاونی عین الاسد پر حملہ نہ کرتا تو امریکا اس کے بعد مزید تخریبی اقدامات انجام دیتا اورعلاقہ نئے بحران میں داخل ھو جاتا۔
وینزوئیلا کے وزیر خارجہ نے تھران میں ملک کے سفارتخانے میں منعقد پریس کانفرنس میں کھا کہ دھشت گردوں سے نام نھاد جنگ کرنے والوں سے یہ سوال کرنا چاھئے کہ انھوں نے داعش اور القاعدہ کی تشکیل کیوں کی۔ ان سے یہ سوال کیا جانا چاھئے کہ علاقے میں عدم استحکام کا سبب کیوں بنے۔
وینزوئیلا کے وزیر خارجہ نے کھا کہ ایران نے اپنے فوجیوں اور جنرل قاسم سلیمانی کی مدد سے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں اھم کردار ادا کیا۔ ان کا کھنا تھا کہ ھم مشرق وسطی کو نا امن کرنے کے مغرب کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے جنرل قاسم سلیمانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا مزید کھنا تھا کہ امریکا نے خیانت کرتے ھوئے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا، جنرل سلیمانی وھی شخص تھے جنھوں نے دھشت گردی کے خلاف جنگ کی۔
وینزوئیلا کے وزیر خارجہ نے عراق میں امریکی چھاونی پر ایران کے میزائلی حملے کو پہلی انتقامی کاروائی قرار دیا اور کھا کہ اگر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کمزور موقف اختیار کرتا تو امریکا نئی سازشیں کرتا ۔

Add comment


Security code
Refresh