حزب اللہ عراق نے واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ عراق کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے اسے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نھیں ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ وہ قوم جو بے نظیر طریقے سے سڑکوں پر نکلی اسے ایک عادل اور انصاف پسند حکومت کی حامل ھونی چاھئے۔
حزب اللہ عراق نے اپنے بیان میں کھا کہ ھم نے اپنے اتحادیوں سے جو معاھدے کئے ان کو صرف ملک کے داخلی اور خارجی امور تک ھی محدود نھیں سمجھے بلکہ ان پر ھر جگہ عمل ضروری سمجھتے ہیں۔
حزب اللہ عراق کا کھنا ہے کہ ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے مزاحمت کے حق کے لئے ھمیں کسی سے اجازت کی ضرورت نھيں ہے۔
دوسری جانب سائرون اتحاد ایسے قانون کی منظوری کی کوشش کر رھا ہے جو ملک میں امریکا کی سیکورٹی کمپنیوں کی سرگرمیوں کو ختم کر دے اور دیگر غیر ملکی سیکورٹی کمپنیوں کو منظم کرے۔
سائرون اتحاد نے اسی طرح پڑوسی ممالک پر حملے یا ان کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کا معاھدہ بھی کرنے کی کوشش کر رھا ہے۔
حزب اللہ عراق کی امریکا کو کھلی دھمکی، ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نھیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147