فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 25 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

705303
حزب اللہ عراق نے امریکی فوجیوں پر حملے اور ملک بھر میں امریکہ کے خلاف تھکا دینے والی جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق حزب اللہ عراق کے خصوصی بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ ھم عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے مقابلے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر گھری نظر رکھے ھوئے ہیں۔
حزب اللہ عراق کے میزائل یونٹ نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں یہ بات زور دے کر کھی ہے کہ ھمارے میزائل دشمنوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انھیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
حزب اللہ عراق نے واضح کیا ہے کہ پیٹریاٹ سمیت کوئی بھی میزائل ڈیفینس سسٹم ھمارے میزائلوں کو روکنے اور منحرف کرنے کی توانائی نھیں رکھتا۔
بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے دھشت گردانہ حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومھدی المھندس کی شھادت کے بعد، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے۔
عراقی پارلیمینٹ نے بھی ایک قرارداد پاس کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔
عراقی عوام نے جمعے کے روز دارالحکومت بغداد سمیت پورے ملک میں ملین مارچ کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh