مشرقی صنعا میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے خلاف سعودی اتحاد کی کاروائی شروع ھونے کے ایک ھفتے بعد یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کو کاری ضرب لگائی ہے۔
شائع ھونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی اتحاد کو نھم کے محاذ پر شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ھفتے کے آغاز پر سعودی اتحاد نے اپنے حامی جنگجوؤں کے ساتھ صنعا پر قبضے کی کوشش شروع کی تھی اور نھم کے محاذ پر بھت زیادہ فوجیوں اور فوجی ساز و سامان جمع کر لیا تھا۔
اس کاروائی کا مقصد نھم کے پھاڑی علاقے پر قبضہ کرنا اور صنعا کے پھاڑی علاقے کے نزدیک اپنی پوزیشن مضبوط کرنا تھا لیکن اس آپریشن کا بھی عسیر کے آپریشن جیسا ھی حال ھوا جس میں سیکڑوں فوجی اسیر اور ھلاک و زخمی ھوئے تھے۔
اس دوران شائع ھونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں سعودی اتحاد کی شکست فاش کی عکاسی ھوتی ہے۔ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی درجنوں بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ سڑک کے کنارے ان گاڑیوں اور ٹینکوں کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہے جن میں آگ لگی ھوئی ہے۔
المیادین ٹی وی چینل اس آپریشن کے حوالے سے لکھا کہ اس آپریشن میں تقریبا 2000 افراد کو اسیر کیا گیا جبکہ 400 افراد ھلاک و زخمی ھوئے ہیں۔
یمن، نھم کا علاقہ سعودی اتحاد کا قبرستان بن گیا، 2 ھزار فوجی قیدی، 400 ھلاک و زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 151