فلسطین کی قومی اور اسلامی فورسز کی جائزہ کمیٹی نے سینچری ڈیل کی مخالفت کی ہے اور منگل اور بدھ کو یوم غضب قرار دیتے ھوئے صھیونی حکومت کے خلاف لامحدود جدوجھد کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ سینچری ڈیل کے خلاف جدوجھد تمام فلسطینی رھنماؤں کی ذمہ داری ہے۔
تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کھا ہے کہ سینچری ڈیل ملت فلسطین کے خلاف امریکہ اور صھیونی حکومت کی نئی جارحیت ہے۔
فوزی برھوم نے کھا کہ اس سازش کے خلاف جدوجھد اور ملت فلسطین کے مفادات کی حمایت کے لئے فلسطینی حکام کے جرئت مندانہ فیصلوں اور موقف کی ضرورت ہے برھوم نے تاکید کے ساتھ کھا کہ استقامت و مزاحمت چاھے وہ جس شکل میں بھی ھو پورے فلسطین میں تیز ھو جانا چاھئے اور فلسطینی انتظامیہ کو بھی سینچری ڈیل کے بارے میں اھم سرکاری فیصلے کرنے چاھئے۔
درایں اثنا فلسطین کی اسلامی و قومی فورسس کی جائزہ کمیٹی نے ایک بار پھر غزہ میں ھنگامی اجلاس بلا کر ملت فلسطین سے اپیل کی کہ وہ ایک عظیم الشان مظاھرہ کر کے سینچری ڈیل پر عمل درآمد رکوا دیں۔ فلسطین کی اسلامی و قومی جائزہ کمیٹی نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل اور بدھ کو یوم غضب اور صھیونی حکومت کے خلاف جدوجھد کے دن کے طور پر منائیں ۔
فلسطین کی تحریک فتح کے سینئر رھنما عماد الآغا نے کھا ہے کہ سینچری ڈیل فلسطینی امنگوں کے خلاف امریکی سازش ہے۔
دوسری جانب فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمودعباس نے فلسطینی رھنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کو رام اللہ میں فلسطینی انتظامیہ کے دفتر میں ایک ھنگامی اجلاس تشکیل دیں۔ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے اس سے پھلے بھی کھا تھا کہ وہ ایسی کسی ڈیل کو قبول نھیں کریں گے جس میں ایسی خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کو کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ھو، تسلیم نہ کیا گیا ھو۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ منگل کو صھیونی وزیراعظم نیتن یاھو اور بلیو اینڈ وائٹ الائنس کے سربراہ بنی گانٹز سے ملاقات کے بعد سینچری ڈیل کی رونمائی کرنے والے ہیں۔
سینچری ڈیل کا مل کر مقابلہ کریں، حماس کی فلسطینیوں سے اپیل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 187