عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے 15 ممالک میں جان لیوا خطرناک مرض کورونا وائرس کی تشخیص ھو چکی ہے۔
چین میں کرونا وائرس کی وبا سے ھلاکتوں کی تعداد 170 ھو گئی جبکہ 7 ھزار 711 سے افراد متاثر ہیں، وائرس 16 ممالک تک پھیل چکا ہے، وائرس پر گلوبل ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اجلاس آج ھو گا۔
جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے حکام نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے خبردار کیا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔
انھوں ںے سخت اظھار تشویش کرتے ھوئے کھا کہ چین سے باھر کورونا وائرس کی ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی انتھائی تشویشناک ہے۔
ڈبلیو ایچ او حکام نے واضح کیا ہے کہ اس وقت دنیا کے تمام ممالک کو الرٹ رھنے اور بھرپور ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔
ووھان شھر کے ساتھ ساتھ چین کے بڑے صوبے ھوبائی میں نقل و حمل پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ چین کے کچھ شھروں میں عوام میں ماسک پھننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس وائرس کی کوئی ویکسین موجود نھیں ہے۔ متاثرہ افراد سے دور رھنا چاھیئے۔ اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے پرھیز کرنا چاھیئے۔ اپنے ھاتھوں کو صابن سے کم از کم بیس سیکنڈ تک دھوئیں۔
چین کورونا وائرس کو روکنے میں ناکام، ھلاکتیں 170 ھوگئیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 163