اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کی حکومت اور پولیس سے مظاھرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مظاھرین پر پولیس کے تشدد کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایک ٹوئیٹ میں فرانس کی حکومت اور پولیس سے قانونی ، پرامن اور غیرمسلح مظاھرین کے خلاف طاقت اور تشدد کے استعمال سے پرھیز کرنے اور ان کے حقوق کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ کیا۔فرانس میں سترہ نومبر دوھزار اٹھارہ سے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاھرے ھو رھے ہیں۔
فرانس میںپینشن قانون میں تبدیلی کے خلاف ھر سنیچر کو ھونے والے احتجاجی مظاھرے اور دھرنوں کو پولیس تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
پولیس کے تشدد کے نتیجے میں اب تک گیارہ سے زیادہ مظاھرین ھلاک اور تقریبا چود ھزار زخمی اور گرفتار ھوچکے ہیں۔یلوجیکٹ مظاھرین صدر میکرون کی پالیسیوں کو شھریوں پر دباؤ کا باعث سمجھتے ہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
فرانسیسی حکومت مظاھرین پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147