ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سینچری ڈیل منصوبے کی حمایت کرنے والے عرب ممالک کو غدار قرار دیا ہے۔
ترک خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی-صھیونی سینچری ڈیل منصوبے کی حمایت کرنے والے عرب ممالک پر حملہ کرتے ھوئے انھیں غدار قرار دیا ہے۔
انھوں نے ترک پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ کجھ عرب ممالک ایسے ہیں جو امریکی منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کھنا تھا کہ ایسے ممالک بیت المقدس، اپنے عوام اور پوری انسانیت سے غداری کر رھے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کھا کہ امریکی منصوبے کے تحت سینچری ڈیل کا منصوبہ، ایک الحاق کا منصوبہ ہے جس کا ھدف دو ریاستی حل کو ختم کرنا اور فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو صھیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کی موجودگی میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کی-
بیت المقدس کو صھیونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنا ، غرب اردن کی تیس فیصد زمینیں اسرائیل کے حوالے کرنا ، پناہ گزیں فلسطینیوں کی وطن واپسی کی مخالفت اور فلسطینیوں کو پوری طرح غیرمسلح کرنا اس شرمناک منصوبے کی اھم ترین شقیں ہیں۔
ترک صدر نے سینچری ڈیل کی حمایت کرنے والوں کو غدار قرار دیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 173