پاکستان کے وزیرخارجہ نے کھا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں میں سعودی عرب نے دولاکھ پچاسی ھزار نو سو اسی پاکستانی شھریوں کو اس ملک سے باھر نکالا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ زیادہ تر پاکستانی شھریوں کو ریاض اور جدہ سے نکالا گیا ہے۔
اگرچہ سعودی عرب سے پاکستانی شھریوں کو نکالے جانے کی وجوھات کا اعلان نھیں کیا گیا ہے تاھم کھا جا رھا ہے کہ ریاض کی اقتصادی صورت حال اس ملک سے غیرملکی محنت کشوں کو نکالے جانے کی اصلی وجہ ہے۔
اس رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پندرہ لاکھ سے زیادہ پاکستانی نھایت سخت حالات میں کام کر رھے ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین ھزار سے زیادہ پاکستانی سعودی جیلوں میں ہیں اور ھر سال ایک بڑی تعداد کے سر قلم کر دیئے جاتے ہیں ۔
اسلام آباد کے سالانہ بجٹ کی فراھمی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کا نھایت اھم کردار ہے اور اسی بنا پر سعودی عرب سے ان کا اخراج پاکستان کا اقتصادی بحران مزید سنگین ھونے کا باعث بنا ہے۔
سعودی عرب سے ھزاروں پاکستانیوں کا اخراج
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 157