فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

143617
ایک ھندوستانی جریدے نے ایران کی چابھار بندرگاہ کے بجٹ میں اضافے کی خبر دی ہے۔
ھندوستانی جریدے پرنٹ نے اتوار کو شائع ھونے والی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ھندوستان کے دوھزار بیس کے بجٹ میں ایران کی چابھار بندرگاہ کی توسیع کے لئے چودہ ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔
اس جریدے کی رپورٹ کے مطابق چابھار بندرگاہ کی توسیع کے لئے ھندوستان کے بجٹ میں اضافہ ایسے عالم میں ھوا ہے کہ حکومت ھندوستان، گذشتہ برس ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بنا پر چابھار پروجیکٹ کے لئے فنڈ فراھم نھیں کر سکی تھی۔
چابھار بندرگاہ کے بجٹ میں اضافہ ایسے وقت میں ھوا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ھوا ہے اور اس سے ھندوستان کے لئے اس بندرگاہ کی اھمیت کا پتہ چلتا ہے۔
پاکستان اور چین جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ ھندوستان کے اختلافات جاری رھنے کے باوجود نئی دھلی، مغربی اور وسطی ایشیا کے ممالک تک پھنچنے کے لئے ایک نیا راستہ پیدا کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور افغانستان کے ساتھ اپنے مفادات کو بڑھانا چاھتی ہے جو خشکی میں گھرا ھوا ہے۔
اس بندرگاہ کے پھلے فیز کا افتتاح دسمبر دوھزار سترہ میں ھوا تھا جس میں اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ھندوستان نیز علاقے کے دیگر ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Add comment


Security code
Refresh