شام کی فوج نے حلب کے مضافات میں دھشتگردوں کے اڈوں کو تباہ اور اسٹریٹیجک زیتان کالونی کو آزاد کرا لیا ہے۔
مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حلب کے مضافات میں واقع زیتان کالونی کو آزاد کرانے کی کارروائی میں دھشتگردوں کو نقصان بھی پھنچایا ہے۔ شامی فوج نے ادلب کے جنوب مشرق میں واقع کفر بطیخ، کفردادیخ اور انقراتی کالونیوں کو دھشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا کے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-
شام کی فوج نے ادلب میں دھشتگردوں کی جانب سے جنگ بندی کی مخالفت کی بار بار خلاف ورزی کے جواب میں کچھ دنوں پھلے فوجی کارروائیاں شروع کی تھیں اور اب تک اس صوبے کے کئی علاقے اپنے کنٹرول میں لے لیے۔
صوبہ ادلب شام میں دھشتگردوں کا آخری ٹھکانہ ہے جو اس صوبے اور مغربی حلب اور مشرقی لاذقیہ کے بعض حصوں کی آزادی کے بعد ختم ھو جائے گا۔
زیتان اسٹریٹیجک کالونی پر شامی فوج کا کنٹرول
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 185