افغانستان میں باخبر ذرائع کا کھنا ہے کہ آیت اللہ مائیکل کے نام سے مشھور ایرانی امور کے امریکی جاسوسی ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیکل دی آندریا کی غزنی میں مار گرائے گئے ایک امریکی فوجی طیارے میں موت ھو چکی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مائیکل دی آندریا ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے ذمہ دار تھے جنھیں امریکا نے ڈرون حملہ کرکے 3 جنوری کو بغداد ھوائی اڈے کے نزدیک بزدلانہ طریقے سے شھید کر دیا تھا۔
افغان ذرائع کا کھنا ہے کہ صوبہ غزنی میں طالبان کی جانب سے مار گرائے گئے امریکی طیارے میں 18 افراد سوار تھے اور ھلاک ھونے والوں میں آیت اللہ مائیکل اور سی آئی اے کے دیگر اعلی حکام بھی شامل تھے۔
طالبان نے 27 جنوری کو مقامی وقت کے مطابق 1 بجکر 10 منٹ پر امریکی فوجیی طیارے ای-11 اے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔
امریکا نے شروعات میں طالبان کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا لیکن طالبان کی جانب سے جلتے ھوئے طیارے کا ویڈیو جاری کرنے کے بعد پینٹاگن نے اپنے طیارے کی سرنگونی کا اعتراف کیا تھا۔
حالانکہ امریکا نے ابھی تک اس طیارے میں سوار اپنے حکام کی شناخت یا ان کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نھیں دی ہے۔
ھلاک ھو گیا آیت اللہ مائیکل... امریکا کے منہ پر لگا ہے تالا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 172