امریکا کے بزدلانہ حملے میں شھید ھونے والے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے ایک قریبی ساتھی شام کے حلب شھر میں دھشت گردوں کے خلاف جنگ میں شھید ھوگئے۔
مدافع حرم اصغر پاشاپور دھشت گردوں کے خلاف جنگ میں متعدد محاذوں پر جنرل قاسم سلیمانی کا ساتھ دے چکے تھے اور وہ ان افراد میں تھے جو ھمشیہ اپنے کمانڈر کی حفاظت کے لئے پریشان رھتے تھے۔
ذرائع کا کھنا ہے کہ جب یہ دونوں مجاھد ایک ساتھ محاذ جنگ پر ھوتے تھے تو پاشاپور اپنے کمانڈر کو محاذ پر زیادہ آگے بڑھنے سے روکتے تھے تاکہ انھیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ھونے پائے۔
تاھم جنرل قاسم سلیمانی کی شھادت سے ٹھیک ایک مھینے بعد 3 فروری کو پاشاپور شام کے حلب شھر کے جنوب میں دھشت گردوں کے ساتھ جنگ کرتے ھوئے درجہ شھادت پر فائز ھوئے۔
3 جنوری کو بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکا نے ڈرون حملے میں بزدلانہ طریقے سے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی عراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مھدی المھندس کو شھید کر دیا تھا۔
تھران کے مضافاتی علاقے شھر ری کے رھائیشی پاشاپور جنرل قاسم سلیمانی کے ان ساتھیوں میں تھے جو 2011 میں بحران شام کے آغاز کے بعد دمشق کے مضافاتی علاقے سیدہ زینب میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کی حفاظت کرنے کے لئے شام گئے تھے۔
شھادت ھماری میراث ہے، شام میں جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی شھید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 155