www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

834837
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مھاتیر محمد نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ھونے والے معاھدوں کی تفصیلات فراھم کیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کھا ہے کہ کولالمپورسمٹ میں شرکت نہ کر کے افسوس ھوا اور میں یہ یقین دلانا چاھتا ھوں کہ کسی ملک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب نھیں ھوئے۔
عمران خان کا کھنا تھا کہ ھمارے ایک دوست ملک کو لگا کہ کولالمپور سمٹ امت کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے جو کہ غلط تھا، ھمیں(مسلمانوں) کو چاھیے اسلاموفوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خلاف مل کر جدوجھد کریں۔
ان کا کھنا تھا کہ اب دوست ممالک کے خدشات ختم ھوگئے ہیں اور پاکستان اپنے دیگر فریقین کے ساتھ ٹی وی چینل سمیت دیگر منصوبوں پرمل کر کام کرےگا۔
انھوں نے کھا کہ اسلام کا حقیقی تشخص اجاگرکرنے کےلیے پاکستان اورملائیشیا مل کرکام کر رھے ہیں اور میں اگلےسال کوالالمپورکانفرنس میں ضرورشرکت کروں گا اور اس سے دیگرممالک کے ساتھ تعلقات متاثر نھیں ھوں گے۔
ملائیشین وزیراعظم مھاتیر محمد نے کھا کہ عمران خان کا دورہ ملائیشیا دوطرفہ تعلقات کا عکاس ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا میں وفود کی سطح پر دورے جاری رھیں گے۔
انھوں نے کھا کہ عمران خان سے باھمی تعاون سےمتعلق بات چیت ھوئی ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور عالمی معاملات پربھی بات چیت ھوئی۔
مھاتیر محمد نے کھا کہ تجارتی رکاوٹوں کو دورکرکے باھمی تجارت کے فروغ، فلسطین اور میانمارسمیت مسلم امہ کےمسائل پربھی تبادلہ خیال ھوا۔

Add comment


Security code
Refresh