فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 18 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

844634
شامی فوج نے صوبہ ادلب میں دھشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو منھدم کرتے ھوئے کئی دیھی علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج نے ادلب شھر کےجنوب میں مردیخ ، کدور اور رویحہ دیھاتوں پر کنٹرول کرلیا ہے ۔
ادلب کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی کے دوران بھت سے دھشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا - شام سے ھی ایک خبر یہ بھی ہے کہ شامی فوج نے شمالی شھر حلب کے مغربی مضافاتی علاقے خان العسل اور جمعیت الکھربا میں دھشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے آنے جانے کے راستوں پر حملہ کیا ہے ۔
شامی فوج نے پچھلے چند روز سے ادلب میں دھشت گردوں کے ذریعے فائربندی کی خلاف ورزی کے جواب میں دھشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں - اس عرصے میں شامی فوج نے صوبہ ادلب کے متعدد علاقوں کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے ۔
صوبہ ادلب شام میں دھشت گردوں کا آخری ٹھکانہ شمار ھوتا ہے اور اس علاقے سے دھشت گردوں کا صفایا ھوجانے کے بعد شام میں دھشت گردوں کا پوری طرح صفایا ھوجائےگا -

Add comment


Security code
Refresh