اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سینچری ڈیل کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔
اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین اور بلجیئم کے سفیر مارک پیسٹین ڈی بایسٹور نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے سینچری ڈیل منصوبے کے بارے میں گفتگو کے لئےگیارہ فروری کو سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے ۔
پیسٹن نے مزید کھا کہ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سینچری ڈیل کے بارے میں محمود عباس کے خیالات سے آگاھی حاصل کریں گے۔
بیلجیئم کے سفیر مارک پیسٹن نے سلامتی کونسل کی مرحلہ وار صدارت سنبھالنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے گیارہ فروری کو اس اجلاس کے انعقاد کی جانب اشارہ کیا اور کھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جرڈ کوشنر اس ڈیل کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے اور سوالوں کے جوابات دیں گے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے مزید کھا کہ یہ اجلاس بند دروازوں کے پیچھے ھوگا۔
سینچری ڈیل کے بارے میں سلامتی کونسل کی خصوصی نشست
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 146