www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

704643
ھندوستان کے دارالحکومت دھلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج ھفتے کی صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ھو گئی جوشام چھ بجے تک جاری رھے گی ۔
دھلی کے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر رنبیر سنگھ نے کھا کہ پولنگ غیر جانبدارانہ اور پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سکیورٹی اھلکاروں کے علاوہ کافی تعداد میں دیگر ملازمین کو تعینات کئے جانے کے ساتھ ھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ کے مطابق غیر جانبدارانہ پولنگ کے لئے 1000024 ملازمین انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں ۔ سکیورٹی انتظامات میں دھلی پولیس کے 38 ھزار 874 اور ھوم گارڈ کے 19 ھزار اھلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں نیم سکیورٹی فورسز کے اھلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ اس مرتبہ کل ایک کروڑ 47 لاکھ 86 ھزار 382 رائے دھندگان ہیں جن میں سے 132 رائے دھند گان 100 یا اس سے زائد عمر کے ہیں ۔
کل رائے دھندگان میں مردوں کی تعداد 81 لاکھ پانچ ھزار 236 اور خواتین رائے دھندگان کی تعداد 66 لاکھ 80 ھزار 277 ہیں ۔ ٹرانسجنڈر رائے دھندگان 869 ہیں ۔ سبھی رائے دھندگان کو ووٹر شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔

Add comment


Security code
Refresh