www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

702201
ایران کے وزیر خارجہ نے کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران امریکی صدر پر ریاستی و اقتصادی دھشتگردی کے جرم میں مقدمہ دائر کرے گا۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ھوئے تاکید کے ساتھ کھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سپاہ قدس کے کمانڈر شھید جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر کے علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کا خاتمہ کر لیا ہے اور ایران، امریکی صدر ٹرمپ پر عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرے گا۔
جواد ظریف نے کھا کہ شھید جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت امریکی حکومت کے چھرے پر زور دار طمانچہ تھی اور اس کے اثرات مغربی ایشیاء کے علاقے سے امریکی فوجیوں کے باھر نکلنے تک جاری رھیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ھوئے کھا کہ تمھیں فوجی کمانڈر کا مقابلہ میدان جنگ میں کرنا چاھئے تھا، بزدلانہ کارروائی کے ذریعے قتل نھیں کرنا چاھیے تھا اگر چہ امریکی اور صھیونی حکومت ھمیشہ اسی طرح کی کارروائی کرتی ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کھا کہ امریکی حکومت نےسینچری ڈیل کی رونمائی کر کے ثابت کردیا کہ تاریخ میں اس کی جاہ طلبی صھیونیوں کی جاہ طلبی سے زیادہ رھی ہے اور ٹرمپ نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی مسئلے کے حل میں ثالثی نھیں کر سکتے۔

Add comment


Security code
Refresh