www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

701320
تھران کے خطیب نماز جمعہ نے کھا ہے کہ اگر اسلامی انقلاب نہ آتا تو امریکہ اور صھیونی حکومت، اسلامی جمھوریہ ایران اور عالم اسلام پر مسلط رھتے۔
تھران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کھا کہ گیارہ فروری انیس سو اناسی میں آنے والے ایران کے اسلامی انقلاب نے سامراجی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کھا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے کامیاب ھوتے ھی علاقے کے عوام اور اسلامی ممالک، علاقے میں امریکی و صھیونی سازشوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ھوئے اور ان سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے۔
تھران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ سینچری ڈیل درحقیقت امریکہ اور صھیونی حکومت کے لئے صدی کی ذلت و رسوائی ہے کھا کہ علاقے اور فلسطین کے عوام، امریکی و صھیونی منصوبے کا مقابلہ کریں گے۔
امریکی صدرٹرمپ نے ابھی حال ہی میں سینچری ڈیل نامی سازشی منصوبے کی رونمائی کی ہے۔ سینچری ڈیل کی بنیاد پر بیت المقدس اور غرب اردن میں موجود کالونیوں کو پوری طرح صھیونی حکومت کو دے دیا جائےگا اور جلا وطن فلسطینی پناہ گزینوں سے وطن واپسی کا حق سلب کر لیا گیا ہے۔
دنیا کے بھت سے ممالک اور سیاسی و مذھبی شخصیات نے اس ڈیل کی مخالفت اور مذمت کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh