www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

683509
شامی ذرائع نے شمالی شام میں فوج کی پیشرفت اور نئے علاقوں کی آزادی کی خبر دی ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے سے کم عرصے میں حلب کے جنوبی اور مشرقی ادلب کے مضافاتی علاقوںکے 16 گاؤں کو آزاد کر لیا ہے۔
شامی فوج نے اسی طرح جنوبی حلب کے نواحی علاقے میں واقع رسم الصھاریج اور نانس دیھات کو تکفیری دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام سے ملنے والی خبر کے مطابق فوج نے العیس نامی اسٹراٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا اور ترکی کے ایک ٹاور کا محاصرہ کر لیا ہے۔
العیس علاقز کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران شامی فوج نے دسیوں دھشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا - شامی فوج نے دو روز قبل بھی صوبہ ادلب کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں کئی علاقوں کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا ۔ صوبہ ادلب شام میں دھشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔

Add comment


Security code
Refresh