www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

503782
ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی موجودگی میں زھیر کمپوزیٹ موٹر والے رعد فائیو ھنڈریڈ میزائل اور سیٹ لائٹ کیر‏یئرس کی رونمائی کی گئی ۔
سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمپوزیٹ موٹر والے رعد فائیو ھنڈرڈ میزائل اور سیٹلائٹ کیریئرس میں استعمال ھونے والے نئی نسل کے پروپیلر کی رونمائی ھوئی۔
اتوار کو زھیر کمپوزیٹ انجن والے رعد فائیو ھنڈریڈ میزائل اور سلمان نامی خلائی کمپوزیٹ انجن کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح ھوا ۔اس افتتاحی تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فوررس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حاجی زادے بھی موجود تھے۔
رعد فائیو ھنڈریڈ میزائل میں استعمال ھونے والے پروپیلر نئی سیریز کے ہیں اور پروپیلر کا ڈھانچہ دھات کا نھیں ہے ۔ اس کے ڈھانچے میں کاربن فائبر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس میں سو بار دباؤ اور تین ھزار سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
رعد فائیو ھنڈرڈ میزائل نئی سیریز کا میزائل ہے جس کا وزن ، فاتح ون ھنڈرڈ ٹین میزائل کی نسبت نصف ہے جبکہ اس کی رینج فاتح ون ھنڈرڈ ٹن سے دوسو کیلومیٹر زیادہ ہے۔

Add comment


Security code
Refresh