www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

382318
ھندوستان کی مارکسیسٹ کمیونسٹ پارٹی کے رھنما سیتا رام یچوری نے کھا کہ ان کی جماعت امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ھندوستان کے موقع پر اس دورے کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کرے گی۔
انڈیا ٹوڈے نیوز چینل کے مطابق سی پی آئی ایم کے رھنما سیتارام یچوری نے کھا ہے کہ بائیں بازو کی جماعت سی پی آئی ایم کے حامی امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ھندوستان کے موقع پر دھلی اور گجرات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاھرے کریں گے۔
انھوں نے کھا کہ امریکی حکومت اپنی مصنوعات کو ھندوستان میں زیادہ سے زیادہ برآمد کرنے کے لئے ھندوستان پر دباؤ ڈال رھی ہے۔
سیتا یچوری نے کھا کہ امریکی حکومت نے نریندرمودی کے سامنے شرط رکھی ہے کہ اگر وہ امریکی مصنوعات کو ھندوستانی منڈیوں میں آنے کی اجازت دیں گے تو واشنگٹن بھی سی اے اے اور دفعہ تین سو ستر جیسے معاملے پر ان کی حمایت کرے گا –
سی پی آئی ایم کے رھنما نے کھا کہ ھندوستان امریکا سے اربوں ڈالر کے ھتھیار خریدنا چاھتا ہے جو امریکی معیشت کے لئے تو منافع بخش ہے لیکن ھندوستانی معیشت کو کافی نقصان پھنچائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ چوبیس فروری کودو روزہ دورے پر نئی دھلی پھنچیں گے اور اس کے بعد وہ احمدآباد بھی جائیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh