www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

203282
ایران کے وزیر خارجہ نے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کے ھاتھوں شھادت کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ امریکہ نے غلط اطلاعات کی بنیاد پر مغربی ایشیا کو جنگ کے دھانے پر لاکھڑا کیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی ٹیلی ویژن چینل این بی سی(NBC) کو انٹرویو دیتے ھوئے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شھادت کے ایام میں ایران کیلئے ارسال کئے جانے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کے نامناسب خط پر کھا کہ امریکی وزیر خارجہ کا خط دھونس و دھمکی پر مبنی تھا کہ جس کا ایران نے سخت جواب دیا۔
محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف بحران پیدا کرنے پر امریکی اقدامات کی سرزنش کرتے ھوئے کھا کہ یہ بحران ٹرمپ کے پیچھے ھٹنے پر ختم ھوگا اوراس کے تمام تر خطرناک نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ھوتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی اور لبنانی استقامتی محاذ اور گروھوں کا کنٹرول ایران کے ھاتھ میں ھونے سے متعلق امریکہ کے من گھڑت دعووں کو مسترد کرتے ھوئے کھا کہ جنرل قاسم سلیمانی شھید ھونے سے قبل اس کوشش میں تھے کہ عراق میں کشیدگی کم ھو ۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میونیخ اجلاس کے ضمن میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، کینیڈا کے وزیراعظم اور دیگر ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

Add comment


Security code
Refresh