
نائیجیریا کے شمال مغرب کے ایک گاوں میں مسلح افراد کے حملے میں30 افراد جاں بحق ھو گئے ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے کھا ہے کہ مسلح افراد نے اس حملے میں فائرنگ کر کے 9 افراد کو ھلاک کیا جبکہ 21 افراد کو آگ میں زندہ جلادیا ۔ نائیجیریا کے حکام نے ابھی تک مسلح افراد کی شناخت ظاھر نھیں کی۔
گزشتہ منگل کو بوکو حرام کے دھشت گردوں نے شمالی نائیجیریا میں مسافروں کی ایک اقامت گاہ کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد جھلس گئے تھے۔ بوکو حرام کے دھشت گردوں نے اسی روز مسافروں کے ایک غذائی قافلے میں شامل گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔
نائیجیریا میں مسلح افرادکا حملہ30 افراد جاں بحق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 211

