
یمن کی وزارت دفاع نے سعودی عرب کے ٹورناڈو جنگی طیارے کو مار گرانے کے بارے میں کھا ہے کہ جس میزائل نے اس طیارے کو تباہ کیا ہے وہ ملک کے اندر ھی یمنی فوج کے تیار کردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کا ھی ایک حصہ ہے -
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع کے ایک اعلی عھدیدار نے اپنا نام ظاھر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یمن کے ایئرڈیفنس سسٹم کا یہ پہلا تجربہ ہے کہ جس کے ذریعے سعودی عرب کے ٹورناڈو جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے –
انھوں نے کھا کہ یمن کا نیا ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے طیاروں کے مقابلے میں ایک مضبوط دیوار ہے۔
واضح رھے کہ یمن کی فوج نے سنیچر کوشمالی یمن کے صوبے الجوف میں سعودی عرب کے جدید ترین ٹورناڈو جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔
ٹورناڈو جنگی طیارہ مارگرانے میں یمنی فوج کی مھارت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 210

