
ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی طرف سے تشھیراتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران میں گیارھویں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مھم کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں دارالحکومت تھران، مشھد مقدس، اصفھان، قم، زاھدان، کرمان اورگرگان سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شھروں میں عوام زور و شور سے انتخابی مھم میں شریک ہیں اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارھویں دور کے الیکشن کے لئے اکیس فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ایران کی گیارھویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ھزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
واضح رھے کہ ایران میں انتخابی مھم جو جمعرات 13 فروری کی صبح سے شروع ھوئی ہے، 20 فروری کو ختم ھوجائے گی۔
قبل ازیں ایران کے عوام نے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں کے اختتام پر ایک قرارداد پاس کرکے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ انتخابات کا شاندار انعقاد اسلامی جمھوری نظام کی عظمت کا مصداق اور مظھر رھا ہے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمھوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔
ایران میں پارلیمانی انتخابات کی مھم عروج پر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 217

