www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

903622
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کھا ہے کہ عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے نے دنیا میں واشنگٹن کے اندازوں اور طاقت کے توازن کو درھم برھم کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کمانڈر جنرل حسین سلامی نے المیادین ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ھوئے کھا کہ عراق میں امریکہ کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کی میزائلی کارروائی مکمل اور بھرپور اسٹریٹیجک کارروائی نھیں تھی بلکہ امریکی جرائم کے جواب کا آغاز ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کھا کہ امریکیوں کو عادت پڑ چکی ہے کہ جس ملک پر بھی چاھیں حملہ کریں اور انھیں کوئی جواب نہ دیا جائے لیکن ایران کا جواب اس بات کا باعث بنا ہے کہ واشنگٹن اپنے اندازوں اور تخمینوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور ھو ۔
جنرل حسین سلامی نے عین الاسد امریکی چھاؤنی پر ایران کے حملے کے عالمی اثرات کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے ایک معینہ جغرافیائی نقطے پر جوابی کارروائی کی لیکن اس کا اثر عالمی سطح پر مرتب ھوا-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کھا کہ ایران کا اسٹریٹیجک جواب اس وقت مکمل ھوگا جب آخری امریکی فوجی مغربی ایشیا کے علاقے سے باھر نکل جائے۔
جنرل حسین سلامی نے صھیونی حکومت کوخبردار کرتے ھوئے کھا کہ اسرائیلیوں کے زیرقبضہ تمام علاقے ایران کے نشانے پر ہیں اور صھیونی حکومت اسلامی جمھوریہ کی مسلح افواج کے مقابلے میں امریکہ سے بھی زیادہ حقیر اور کمزور ہے۔

Add comment


Security code
Refresh