www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

977298
عراق کے وزیر خارجہ نے کھا ہے کہ ان کا ملک کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کا اڈہ نھیں بنے گا۔
عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے میونخ کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف پورل سے ملاقات میں تمام ممالک کی جانب سے عراق کے قومی اقتداراعلی کے احترام اور دوسرے ممالک کے خلاف جنگ کے میدان میں تبدیل ھونے کی بھرپور مخالفت کی ضرورت پر تاکید کی۔
عراق کے وزیر خارجہ نے کھا کہ کہ علاقائی و عالمی ثبات اور معاھدوں کے لئے ملکوں کی کوششوں کی حمایت ایک ضرورت ہے ۔
عراقی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین نے عراق کی تعمیرنو کے لئے منعقد ھونے والی دوھزاراٹھارہ کویت کانفرنس میں جن ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کیا تھا ان پر عمل درآمد کرے۔
امریکہ نے تین جنوری دوھزار بیس کو عراق کے اقتداراعلی کی مخالفت کرتے ھوئے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شھید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس کو ان کے چند ساتھیوں سمیت بغداد ایئرپورٹ کے باھر شھید کردیا تھا۔
عراق کے وزیراعظم ، صدر ، وزیرخارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سمیت عراق کے تمام اعلی حکام ، مختلف مواقع پر اپنے ملک کو دیگر ممالک کے خلاف جارحیت کے اڈے میں تبدیل ھونے کی مخالفت کرتے رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh