www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

902491
جنرل پاکپور نے کھا ہے کہ ایرانی سپاہ نے ملک کے تمام سرحدی علاقوں میں امریکہ کی ھمہ جانبہ حمایت کے باوجود دھشت گردوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں اور ان علاقوں میں سکیورٹی کو مضبوط بناتے ھوئے امن و امان برقرار کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے اعلی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ امریکہ اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایران کے ھمسایہ ممالک میں سرگرم دھشت گردوں کو بڑے پیمانے پر مدد اور جدید ھتھیار فراھم کئے جارھے ہیں ۔
جنرل پاکپور نے کھا کہ عالمی استکبار کی طرف سے جیش الظلم گروہ کی حمایت اور مدد مسلسل جاری ہے اور ایران کے جنوب مشرقی سرحدی علاقوں میں اسلامی نظام کو نقصان پھنچانے کے مقصد سے ابھی حال ھی میں علاقے کے ایک پست ذھنیت کے ملک نے بھاری مقدار میں جیش الظلم گروہ کے دھشتگردوں کو ھتھیار دیئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh