
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے ابو فدک المحمداوی کو الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شھید ابومھدی المھندس کی جگہ اس فورس کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کردیا ہے -
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی کے ایک سینیئر عھدیدار ابو علی البصری نے اس بارے میں کھا کہ شھید ابو مھدی المھندس کی جگہ ابو فدک کو ڈپٹی کمانڈر مقرر کرنے کے لئے الحشد الشعبی کی منظوری کے بعد آئندہ دو تین روز میں الحشدالشعبی کے سربراہ بھی ان کے نام کی منظوری دے دیں گے -
ابومھدی المھندس کی جگہ ان کے جانشین کا تعین شھید کے چھلم کے بعد کیا گیا ہے -
واضح رھے کہ امریکا کی دھشت گرد فوج نےگذشتہ تین جنوری کو سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ھمراہ عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مھدی المھندس کو بغداد ھوائی اڈے پر ایک دھشت گردانہ حملے میں شھید کردیا تھا -
جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد پھنچے تھے -
پینٹاگون کا کھنا ہے کہ اس حملے کا حکم ٹرمپ نے دیا تھا - جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مھدی المھندس مغربی ایشیا میں تکفیری دھشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے عظیم کمانڈر تھے -
شھید المھندس کی جگہ الحشدالشعبی کا نیا ڈپٹی کمانڈر مقرر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 211

