
امریکہ نے پھلی بار کھلے بندھوں جنوبی کوریا کو فوجی اخراجات کی ادائیگی کے متعلق متنبہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی یون ھاپ کے مطابق امریکہ نے اپنے اتحادی جنوبی کوریا کو پھلی بار کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اپنے یھاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات میں اضافہ نہ کیا تو کورین مزدروں سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی جائےگی۔
کھا جارھا ہے کہ اس وقت تقریبا نو ھزار کورین شھری اپنے ملک میں قائم امریکی فوجی اڈوں میں خدمات کے شعبوں میں کام کر رھے ہیں اور واشنگٹن اور سیول کے درمیان اس معاملے میں اتفاق رائے نہ ھونے کی صورت میں انھیں اپنی ملازمتوں سے ھاتھ دھونا پڑے گا۔
امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان پچھلے چند ماہ کے دوران اس معاملے کے حل کے لیے مذاکرت کے کئی دور ھوچکے ہیں تاھم ان کا کوئی نتیجہ برآمد نھیں ھوسکا ہے۔
امریکہ جنوبی کوریا میں تعینات اپنے اٹھائیس ھزار پانچ سو فوجیوں کے اخراجات آٹھ سو نوے ملین ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر کرنے کا مطالبہ کر رھا ہے جسے جنوبی کوریا پھلے ھی مسترد کر چکا ہے۔ جنوبی کوریا نے امریکی مطالبہ کو ناجائز قرار دیتے ھوئے امریکی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
امریکہ نے اپنے اتحادی جنوبی کوریا کو بھی دھمکانا شروع کردیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 228

