
تھران کے خطیب نماز جمعہ نے کھا ہے کہ ایران کے عوام نے انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے امریکہ مردہ باد کے نعرے کو عملی جامہ پھنا دیا-
تھران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران میں ھونے والے گیارھویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کی جانب اشارہ کیا اور کھا کہ عوام نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے دشمن کو سیخ پا کردیا ہے۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کھا کہ دشمن اور اس سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے ایران کے عوام سے انتخابات میں شرکت نہ کرنے کی التماس کی لیکن عوام نے اپنی بھرپور موجودگی سے اسے منھ توڑ جواب دیا۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کھا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت، دشمنوں کی شکست ایران کے عوام کی سربلندی کا باعث ھوئی ہے۔
تھران کے خطیب نماز جمعہ نے مغربی ایشیا کے علاقے کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ دشمن سمجھ رھا تھا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے استقامتی محاذ کمزور ھوجائےگا لیکن عراق و لبنان میں امریکہ کی ناکامی ، حلب کے مضافات سے تکفیریوں کا صفایا اور نو سال بعد حلب ایئرپورٹ پر کسی مسافر طیارے کی لینڈنگ ، حالیہ چند برسوں کے دوران استقامت سے متعلق اچھی خبریں ہیں۔
آیت اللہ خاتمی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ سینچری ڈیل پوری طرح ایک ناکام منصوبہ ہے کھا کہ امریکہ اور صھیونی حکومت کو علاقے میں کبھی بھی سکون کا منھ دیکھنا نصیب نھیں ھوگا۔
انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن جھنجھلاھٹ کا شکار : خطیب جمعہ تھران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 226

