
ھندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان ھونے والی جھڑپ میں کم سے کم دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔
پولیس کے مطابق ھندوستان کے سیکورٹی فورس اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ کشمیر کے علاقے بیج بھاڑہ میں ھوئی۔ جھڑپ میں ھندوستانی فوج کے جانی یا مالی نقصانات کی جانب رپورٹ میں کوئی اشارہ نھیں کیا گیا۔
رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ جھڑپ کے بعد علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
ھندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پچھلے تین عشروں کے دوران ھندوستانی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ھونے والی جھڑپوں میں دسیوں ھزار افراد مارے جا چکے ہیں۔
کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق علاقے میں استصواب رائے کا مطالبہ کر رھے ہیں تاھم حکومت ھندوستان ایسا کرنے سےانکار کر رھی ہے۔
کشمیر میں جھڑپ دو مسلح افراد مارے گئے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 223

