فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 31 December 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

720355
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر فوجی اور اقتصادی اھداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر، تھرڈ ڈیٹیرنس آپریشن کے نام سے نیا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ اس آپریشن کے پہلے دن دو قدس بیلسٹک میزائیلوں، بارہ صماد ڈرون طیاروں اور دور مار متعدد ذوالفقار میزائلوں کے ذریعے مغربی سعودی عرب کے ینبع میں واقع تیل کی تنصیبات اور دوسرے حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشن سعودی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف یمنی فوج کی منطقی جواب اور قانونی حق شمار ھوتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کے صوبے الجوف کے رھائشی علاقوں پر سعودی فوج کے حالیہ حملوں میں چھبیس بچوں سمیت پینتس افراد شھید اور اٹھارہ بچوں سمیت تئیس افراد زخمی ھوئے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے خبر دار کیا ہے کہ اگر سعودی حکومت نے یمن کا محاصرہ ختم اور شھری علاقوں پر حملے بند نہ کیے تو یمنی فوج کی جانب سے ایسے مزید حملے کیے جائیں گے۔
یمنی فوج نے ستمبر دوھزار انیس کو سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا جواب دیتے ھوئے ابقیق اور خریص میں واقع سعودی عرب کی سب سے اھم تیل کی تنصیبات اور آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا تھا۔درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جمعے اور ھفتے کی درمیانی رات شمالی یمن کے صوبے صعدہ اور الجوف کے بعض علاقوں پر بمباری کی ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مجازہ کے علاقے میں سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی ناکام بنادی ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں میں سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے ساتھ مل کر تقریبا پانچ سال سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کے نتجے میں سولہ ھزار سے زائد بےگناہ یمنی شھید اور دسیوں ھزار زخمی ھوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھونا پڑا ہے۔
سعودی عرب کی فوجی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو دواؤں اور غذائی اشیا کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh