فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 31 December 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

766119
جرمنی کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ ھائکو ماس نے جمعے کو برلین میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آل سعود سے ملاقات کے بعد کھا کہ سعودی عرب میں سماجی شراکت داری اور انسانی حقوق کی بھتری کے ذریعے ھی اصلاحات کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
ھائکو ماس نے ایران، شام اور یمن سمیت علاقے کے حالات کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ سے ھونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ کشیدگی کم کرنے میں سعودی عرب کا کردار فیصلہ کن ہے۔
یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جنگ اور اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کے باعث عالمی ادارے اور ممالک، ریاض پر سخت تنقیدیں کر رھے ہیں۔
یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک کم سے کم سولہ ھزار یمنی عوام شھید ھوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں جنگ کے باعث پڑنے والا قحط دنیا کا سب سے بڑا المیہ بن گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh