www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

648806
شام کی مسلح افواج نے کھا ہے کہ شام کی فضائی حدود کی ھر طرح کی خلاف ورزی شام کے خلاف غیرملکی جارحیت تصور کی جائے گی اور شام کی فضائیہ اس کا بھرپور جواب دے گی۔
شام کی مسلح افواج کے سینیئر کمانڈر نے کھا ہے کہ شام کی فضائیہ اور ایئرڈیفنس سسٹم کو حکم دے دیا گیا ہے کہ جو بھی غیر ملکی جنگی یا جاسوس طیارہ شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے اس کو مار گرایا جائے-
صھیونی حکومت نے بارھا شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ھوئے شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے - اس درمیان شام کے ٹرانسپورٹ کے وزیر علی حمود نے کھا ہے کہ دمشق حلب شاھراہ پر نو سال بعد ٹریفک بحال کردیا گیا ہے -
واضح رھے کہ حلب شام کا اقتصادی دارالحکومت اور دمشق اور شام کا سیاسی دارالحکومت ہے اور گذشتہ نو برس سے یہ بین الاقوامی شاھراہ دھشت گردوں کے ذریعے اس پر قبضہ کرلئے جانے کے باعث بند تھی لیکن اب اس کو دھشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا اور اس پر ٹریفک بحال ھوگیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh