www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

588768
دھلی میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک ھیڈکانسٹبل کی ھلاکت کی خبر ہے ۔ جبکہ شاھین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے پر امن مظاھرین پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے ۔
دوسری طرف شاھین باغ کی خاتون مظاھرین نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاھرہ کرنے والوں پر دھلی اور دیگر علاقوں میں پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔ مظاھرین نے کھا کہ پر امن مظاھرین پر لاٹھی برسانا تاریک دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔
یاد رھے کہ پولیس نے پیر کو دھلی کے جعفر آباد، موج پوری اور چاند باغ نامی علاقوں میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاھرے کرنے والوں پر بدترین تشدد کیا ہے ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نےلوگوں کی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پھنچایا ہے۔اس درمیان دھلی کے گوکل پوری نامی علاقے میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک ھیڈکانسٹبل رتن لال کی موت ھوگئی ہے ۔
پولیس نے اتوار کو علی گڑھ میں بھی سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاھرہ کرنے والی خواتین پر لاٹھی چارج کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh