www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

828419
افغان حکومت کی جانب سے 300 طالبان قیدیوں کو رھا کرنے کے بعد قطر میں طالبان کے ترجمان نے 20 افغان حکومتی قیدیوں کو رھا کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان سھیل شاھین نے ایک بیان میں کھا کہ اتوار کے روز طالبان نے افغان حکومتی قیدیوں کو رھا کیا ہے۔
افغان حکومت اب تک 300 طالبان قیدیوں کو رھا کر چکی ہے۔
یاد رھے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاھدہ ھوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ھزار قیدیوں کو رھا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ھزار قیدی رھا کریں گے۔
امریکا نے معاھدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ھوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دھانی کروائی گئی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh