
یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو روکتے ھوئے سرحدی شھر جیزان پر متعدد سعودی آلہ کاروں کو ھلاک کردیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے قنبوره میں سعودی اتحاد کی کارروائیوں کا دندان شکن جواب دیتے ھوئے متعدد سعودی آلہ کاروں کو ھلاک و زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ جارح فوجیوں کو شدید مالی نقصان بھی پھنچایا۔
در ایں اثناء یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کھا کہ سعودی اتحاد صوبہ البیضاء کے ناطع محاذ میں اثرانداز ھونے کی کوشش کررھا تھا جس میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کے روز یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ھی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔
واضح رھے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رھے ہیں اس عرصے میں لاکھوں یمنی شھری شھید و زخمی اوربے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پرمجبور ھوئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نھیں کر سکا -
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ھوا ہے۔
سرحدی علاقے میں سعودی آلہ کاروں کی ھلاکت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 246

