
امریکہ کی تاریخ میں پھلی بار کورونا وائرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ھر روز بڑھتے ھی جا رھے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ھزاروں افراد کورونا میں مبتلا ھو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ھونے والے افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 60 ھزار 402 جبکہ ھلاکتوں کی تعداد 22 ھزار 105 سے تجاوز کر چکی ہے۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بھت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ھلاک ھونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
واضح رھے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ھونے والے حالات کے پیش نظر اقتصادی ماھرین نے یہ خدشہ ظاھر کیا ہے کہ آئندہ مئی کے اختتام تک امریکہ میں کم از کم دو کروڑ لوگوں کو اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور اس طرح امریکہ میں بے روزگاری کی شرح ۱۵ فیصد تک پھنچ جائے گی۔
امریکہ میں کورونائی زلزلہ، ۲۲ ھزار ھلاکتیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 279

