www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

726009
ھندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 1211 نئے کیسز درج کئے گئے۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ھلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مزید 31 افراد کی کے جاں بحق ھونے سے مرنے والوں کی تعداد 358 تک پھنچ گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 10453 کیسز کی تصدیق ھوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 1193 افراد صحت یاب ھو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرمھاراشٹر میں اب تک 2334 افرا متاثر ھوئے ہیں اور160 افراد کی موت ھوچکی ہے۔ مھاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ھلاک ھوئے اور 349 افراد متاثر ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh