
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کھا کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو شھید کر کے امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نھیں ھو سکا ہے۔
انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سابق کمانڈر شھید قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سابق نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس کی امریکی دھشتگردوں کے ھاتھوں شھادت کے بعد عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی خطرے سے دوچار ھو گئی۔
انھوں نے شام اور یمن میں مزاحمتی فورسز کو حاصل ھونے والی اھم کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اگر چہ ھم نے اپنے دو اھم کمانڈروں کو کھو دیا لیکن ان کی شھادت سے امریکہ اپنے مقاصد میں کامیاب نھیں ھوا۔
واضح رھے کہ امریکی دھشتگردوں نے 3 جنوری 2020 کو جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس اور ان کے 8 ساتھیوں کو بغداد ائرپورٹ کے قریب شھید کر دیا تھا۔
قاسم سلیمانی کو شھید کر کے بھی امریکہ ناکام رھا: انصاراللہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 254

