www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

730411
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کورونا وائرس سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت پیدا ھو جانے کا خدشہ ظاھر کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 25 ھزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس سے ھلاکتیں 1 لاکھ 19 ھزار 699 تک جا پھونچی ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 60 ھزار 457 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ھزار 764 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 45 ھزار 23 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
امریکہ اور اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں جھاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ھلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔
کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ھزار 756 ھو گئی جبکہ یھاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 70 ھزار 99 ھو چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ھلاکتیں 14 ھزار 967 ھوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 36 ھزار 779 تک جا پھونچے ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے اموات کی کُل تعداد 3 ھزار 194 ھو گئی جبکہ 1 لاکھ 30 ھزار 72 کورونا کے کیسز رکارڈ کئے جا چکے ہیں۔
چین میں کورونا سے کل ھلاکتیں 3 ھزار 341 ہیں جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 82 ھزار 249 ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ھزار 329 ھو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 88 ھزار 621 بتائی گئی ہے۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 148 ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 ھزار 328 ذکر کی جا رھی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 65 رپورٹ ھوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 ھزار 934 تک پھونچ چکی ہے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں خوراک کی فراھمی کا پیچیدہ اور باھم منسلک نظام شدید متاثر ھو رھا ہے جس سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت پیدا ھو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت سرحدیں بند ہیں، بحری جھاز لنگر انداز ہیں اور پروازیں معطل ہیں جس کی وجہ سے خوراک کی عالمی ترسیل جامد ھو چکی ہے جبکہ غذاؤں سے بھرے گودام اور کنٹینرز اپنی منزل پر پھنچنے کے انتظار میں ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh