
دنیا کے دیگر علاقوں کی مانند مغربی ایشیا میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ھوتا جا رھا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر صحت نے اعلان کیا کہ ملک میں کورونا کے چار سو بھتر مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا ھونے والوں کی مجموعی تعداد چار ھزار نو سو چونتیس ھوگئی ہے جبکہ پینسٹھ افراد ھلاک ھو چکے ہیں۔سعودی عرب نے ملک میں کورونا کے بے قابو ھونے کے خوف سےغیر معینہ عرصے تک کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔
ادھر عراق میں کورونا وائرس میں مبتلاء ھونے والوں کی تعداد ایک ھزار تین سو باون ھوگئی ہے جن میں سے چھہتر افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔دنیا کے بیس ملکوں میں مقیم عراقی شھریوں کے درمیان کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے باعث بغداد حکومت نے ان ملکوں سے اپنے شھریوں کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قطر کی وزارت صحت نے بھی ملک میں کورونا کے دو سو باون نئے مریضوں کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ھونے والوں کی مجموعی تعداد دوھزار آٹھ سو نوے تک پھنچ گئی ہے۔
عمان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو اٹھائیس نئے مریض رجسٹرڈ ھوئے ہیں اور اس طرح کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد سات سو ستائیس تک پھنچ گئی ہے۔
عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چار ھو گئی ہے جبکہ ایک سو چوبیس افراد صحتیاب ھو چکے ہیں۔
لبنان میں بھی کورونا وائرس کا شکار ھونے والوں کی تعداد چھے سو بیس جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بیس ھوگئی ہے۔
مغربی ایشیا کے امور میں اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر نکلای ملادینوف نے بھی خبردارکیا ہے کہ فلسطین کی معیشت و اقتصاد پر کورونا کے اثرات کے باعث محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کا شیرازہ بکھر سکتا ہے۔
درایں اثنا غاصب صھیونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو پچپن ھوگئی ہے جبکہ تین ھزار سے زیادہ صھیونی فوجی قرنطینہ میں ہیں۔
صھیونی حکومت کی وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس میں مبتلاء افراد کی تعداد گیارہ ھزار دو سو پینتیس ھوگئی ہے اور اب تک ایک سو دس افراد کورونا کے باعث ھلاک ھو چکے ہیں ۔
عالمی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک پوری دنیا میں اٹھارہ لاکھ ستر ھزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ھو چکے ہیں جبکہ چار لاکھ پینتیس ھزار سے زیادہ مریض صحتیاب ھو چکے ہیں۔
مغربی ایشیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 247

