
اسلامی جمھوریہ ایران میں دواؤں کی دکانوں پر عوام کے لئے حفظان صحت کے وسائل ، ماسک، دستانے، انواع و اقسام کے سنیٹائزر وغیرہ فراوانی کے ساتھ موجود ہیں اور کورونا سے مقابلے کے لئے اسپتالوں کو ضروری طبی وسائل اور دواؤں کی فراھمی میں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نھیں ہے۔ صدر ایران نے کھا ہے کہ اس لحاظ سے حتی دنیا کی پیشرفتہ ترین ممالک کا بھی ایران سے موازنہ نھیں کیا جا سکتا۔
بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے صدر حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کھی کہ ملک میں میڈیکل آلات دواؤں اور اسپتالوں کی قلت نھیں اور نہ ھی سینیٹائزر، ماسک اور دستانوں کی فراھمی میں کوئی رکاوٹ ہے۔ انھوں نے کھا کہ طبی وسائل اور آلات کے لحاظ سے ایران کی صورتحال دیگر ملکوں کے مقابلے میں گئی گنا بھتر ہے۔
صدر ایران کا کھنا تھا کہ ملک کے شعبہ صحت نے کورونا کے مریضوں کی تشخیص، ان کے علاج اور دیکھ بھال کے حوالے سے بھترین کارکردگی کا مظاھرہ کیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ بعض ملکوں میں مریض اسپتال تو گئے لیکن وھاں نرسوں، ڈاکٹروں اور آئی سی یو وغیرہ کی سھولتیں ناکافی تھیں۔
صدر روحانی نے کھا کہ ایران میں کورونا کے آغاز سے لیکر آج تک ایک بھی واقعہ ایسا پیش نھیں آیا کہ کورونا میں مبتلا کوئی اسپتال گیا ھو اور اسے اسٹاف اور میڈیکل آلات کی کمی حتی مالی استطاعت نہ ھونے کی وجہ سے استپال میں داخل نہ کیا گیا ھو۔
ڈاکٹر روحانی نے واضح کیا کہ ایران میں رھنے والے تمام غیر ملکی شھریوں کے لیے بھی کورونا کے علاج سے متعلق تمام خدمات مفت فراھم کی جا رھی ہیں۔
کورونا کے خلاف جنگ میں پیشرفتہ ممالک ایران سے پیچھے ہیں،روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 294

