www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

588839
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے میں خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کی پے درپے شکست کے بعد مصر، سعودی عرب اور امارات نے اس کی مزید مدد پر اتفاق کیا ہے۔
الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ نے مصر، سعودی عرب اور امارات کے درمیان خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کی مزید مدد کرنے پر اتفاق ھو جانے کی خبر دی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق اس اتفاق رائے کے نتیجے میں ھی مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے اپنے بعض فوجی کمانڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے۔ اس میٹنگ میں مصر کے صدر اور اس ملک کے فوجی کمانڈروں نے خلیفہ حفتر کو فورا فوجی مدد بھیجنے کے لئے امارات اور سعودی عرب کے مطالبات، لیبیا کے داخلی حالات اور جنگ کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کھنا ہے کہ مصر کا اپنے دونوں اتحادیوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر دباؤ نتیجہ خیز رھا ہے اور ان دونوں ملکوں نے تاکید کی ہے کہ وہ مصر کے سینٹرل بینک میں رکھے ھوئے اپنے چھے ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت بڑھا دیں گے اور اس ملک میں مزید پانچ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
خبروں کے مطابق مصر نے اپنے اسپتالوں میں خلیفہ حفتر کے زخمی فوجیوں کو بھرتی کیا ہے جن میں امارات کے بھی تین فوجی شامل ہیں۔حالیہ دنوں میں عالمی برادری کی حمایت یافتہ لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کی وفادار فوج اور خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے درمیان دار الحکومت طرابلس کے مضافات میں جھڑپیں تیز ھوگئی ہیں۔ اقوام متحدہ نے طرابلس میں جاری جھڑپوں کے نتائج کی بابت خبردار کرتے ھوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh