
افغانستان کے لئے حکومت ھندوستان کی جانب سے گندم کی امدادی کھیپ مال بردار بحری جھاز کے ذریعے ایران کی چابھار بندرگاہ پر اتار لی گئی جو اب وھاں سے افغانستان روانہ کی جائے گی۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ادارے کے سربراہ بھروز آقائی نے بتایا کہ یہ ایسا دسواں بحری جھاز ہے جو ھندوستان سے افغانستان کے لئے امدادی کھیپ لے کر ایران کی چابھار بندرگاہ پھنچا ہے - اس بحری جھاز میں پانچ سو ٹن گندم کے حامل دو سو تین کنٹینر موجود تھے- یہ گندم ھندوستان کی کنڈلا بندرگاہ سے افغانستان کے لئے لوڈ کیا گیا تھا -
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے سربراہ بھروز آقائی نے کھا کہ افغانستان کے لئے گندم کی یہ کھیپ ھندوستان میں ایران کے بحری جھاز نگار پر لوڈ کی گئی تھی۔ ان کا کھنا تھا کہ گندم کی یہ کھیپ چارگھنٹے میں بحری جھاز سے اتاری گئی اور میلک سرحدی بارڈر سے افغانستان پھنچائی جا رھی ہے-
ایران میں افغانستان کے سفیر عبدالغفور لیوال نے چابھار میں اس کھیپ کے بحری جھاز سے اتارنے کی کارروائی کا قریب سے مشاھدہ کیا۔ انھوں نے اس موقع پر ھندوستان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کھا کہ ایک ایسے وقت جب کورونا کا بحران ھر طرف پھیلا ھوا ہے افغانستان کے لئے ھندوستان کے ساز و سامان کی ٹرانزیٹ کے سلسلے میں ایران کا تعاون قابل تعریف ہے-
دوھزار اٹھارہ سے اب تک ھندوستان افغانستان کے لئے دس بحری جھازوں سے امدادی سامان ایران کی چابھار بندرگاہ کے راستے افغانستان بھیج چکا ہے -
افغانستان کے لئے ھندوستان نے امدادی کھیپ روانہ کی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 266

