www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

572887
ترکی کے وزیر خارجہ نے کھا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں ۔
آران نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ھونے والے اپنے مقالے میں لکھا کہ ایران اوردیگرممالک کے خلاف امریکی پابندیاں ایک سیاسی ھتھیار میں تبدیل ھوئی ہیں جس کا مقصد ان ممالک کو نقصان پھنچانا ہے جو واشنگٹن کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے اس مقالے میں لکھا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نہ فقط ایران کو نقصان پھنچا رھی ہیں بلکہ اس کے ھمسایہ ممالک کو بھی اس سے نقصان پھنچ رھا ہے اور یہ آزاد تجارت کے خلاف ہے۔
چاووش اوغلو نے کورونا وائرس سے قبل عالمی نظام کی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ موجودہ صورتحال میں پہلی ترجیح انسانی جان کی حفاظت ھونی چاھئیے لیکن امریکہ کی پابندیوں نے مختلف شعبوں من جملہ طب کے شعبے کو متاثر کیا ہے۔
واضح رھے کہ ترکی کے حکام نے ایران میں کورونا کے پھیلاو کے بعد ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے پر تاکید کرتے ھوئے کھا کہ امریکی پابندیاں کورونا کا بھتر طریقے سے مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh