
ھندوستان میں کورونا وائرس کے قھرکی وجہ سے دوسری بار نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے پہلے ھی دن ملک بھر میں ایک ھزار ایک سو اٹھارہ نئے کیسز درج کیے گئے۔
ھندوستان میں لاک ڈاؤن کی مدت دوبارہ تین مئی تک بڑھا دی گئی ہے لیکن کورونا سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ھوتا جا رھا ہے۔
ھندوستان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بارہ ھزار سے زائد ھو گئی ہے جبکہ کورونا میں اب تک چار سو سے زائد لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔
ھندوستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید نو سو اکتالیس کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس مدت میں سینتیس مریض جان کی بازی ھار گئے۔ البتہ ایک ھزار چار سو نواسی مریض صحتیاب ھو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں-
ھندوستان میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مدت تین مئی تک بڑھادی گئی ہے تاھم بیس اپریل سے لاک ڈاؤن کے دوران اُن علاقوں میں کچھ چھوٹ دی جائے گی جھاں کورونا کے معاملے کم ہیں -
ھندوستان میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مزدور طبقوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے –
حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے مرکزی رھنما راھل گاندھی نے کھا ہے کہ لاک ڈاؤن صرف ایک ریڈ بٹن ہے ، یہ پورا علاج نھیں ہے۔ انھوں نے کھا کہ لاک ڈاؤن ختم ھوتے ھی کورونا اپنا کام کرنے لگے گا اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر بڑے پیمانے پر ٹسٹ کیا جائے۔
راھل گاندھی کا کھنا تھا کہ یہ وقت تنقیدوں کا نھیں ہے بلکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا ہے۔ انھوں نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے میڈیکل اور معیشت دونوں مورچوں پر جنگ کو لازمی قرار دیا۔
ھندوستان کی وزارت صحت کے مطابق کورونا ملک کی بتیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
ھندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 ھزار سے زائد
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 262

