
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور فلسطین کی جھاد اسلامی کے سکریٹری جنرل سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ ایران ھمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقوق کا محافظ رھا ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیه اور فلسطین کی جھاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخاله نے اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونی گفتگو میں علی لاریجانی کی کورونا میں مبتلا ھونے پر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کرتے ھوئے علی لاریجانی کو ھمیشہ علاقے میں مزاحمتی محاذ کا محافظ اور اھم ستون قرار دیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی خیریت دریافت کرنے پر اسماعیل ھنیه کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کھا کہ ایسے میں جب دنیا کو کورونا وائرس کا سامنا ہے، قدس کی غاصب اور جابر صھیونی حکومت نے غزہ کا محاصرہ جاری رکھا ھوا ہے اور امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو نھیں اٹھایا جو امریکہ اور اسرائیل کی غیرانسانی اور غیر اخلاقی ماھیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علی لاریجانی نے جھاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخاله سے ھونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے مجاھدین کے لئے قدس کی غاصب اور جابر صھیونی حکومت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی امید ظاھر کی۔
ایران، فلسطینی عوام کے حقوق کا محافظ ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 237

